گھوٹگی: قومی شاہراہ  پر  ٹرالر اور مزدا  میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق، 4 زخمی

101

گھوٹکی،14ستمبر (اے پی پی ): قومی شاہراہ پر  ٹرالر اور مزدا  میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے ہیں،حادثہ قومی شاہراہ پر ٹول پلازہ کے قریب پیش آیا جہاں کھڑے ٹریلر کو  پیچھے سے آنے والا مال بردار ٹریلر نے ٹکر ماردی جس سے دونوں ٹریلر مزدا سے ٹکرا گئے۔

 تصادم کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ  چار زخمی ہوگئے ہیں   جنہیں سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،  جاں بحق ہونے والوں میں اسد نواز، محمد شعبان اور بلاول شامل  ہیں۔