محکمہ ریلیف نے حالیہ  سیلابی  صورتحال   میں جس طرح کام کیا وہ قابل ستائش ہے؛ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان

84

سوات، 03ستمبر(اے پی پی): وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے سوات میں 2010 میں بھی سیلابوں سے تباہی مچی تھی لیکن حالیہ سیلاب کے بعد بحالی کا کام تیزی سے کیا گیا اور محکمہ ریلیف نے سیلاب میں جس طرح کام کیا ہے وہ قابل ستائش ہے۔

وزیراعلیٰ محمود خان نے سیلاب کے بعد آج سوات کا دورہ کیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے دوران جس شفافیت کے ساتھ لوگوں کی مالی مدد کی گئی ہے اس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ اب بھی ہم نے سیلاب سے زخمی افراد فوری طور پر امدادی چیک دیئے ۔

محمود خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں حکومت کرنے والی دیگر جماعتوں کو اقتدار دوبارہ کیوں نہیں ملا؟ تنقید کرنے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں پھر مجھ پر انگلی اٹھائیں۔انہوں نے کہا کہ 2023 کے انتخابات کے بعد بھی عمران خان وزیراعظم ہونگے اور پی ٹی آئی کو تیسری بار بھی صوبے میں حکومت کرنے کا موقع ملے گا۔