ملتان ،5ستمبر(اے پی پی): ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرز نے سیلاب سے متاثرہ علاقے تحصیل سٹی کے ایریا قاسم بیلہ اور محمد پور گھوٹہ میں قائم فلڈ ریلیف کیمپوں میں صفائی ستھرائی شروع کر دی۔
کمپنی ورکرز کیجانب سے محکمہ ریونیو،صحت، لائیو سٹاک،ریسکیو اور سول ڈیفنس کے کیمپوں میں بھی صفائی کی جا رہی ہے۔
سی ای او عبدلطیف خان نے کہا کہ محمد پور گھوٹہ میں عوام کی زیادہ آمدورفت کی وجہ سے کچرا پھیل گیا تھا، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شہریوں کو درپیش ہر چیلنج میں ان کے ساتھ کھڑی ہے، قرنطینہ اور ڈینگی مہم میں بھی کمپنی نے مثالی کام کیا۔
سی ای او عبدلطیف خان نے کہا کہ محرم،عیدین،ربیع الاول اور اولیاوں کے عرس کے موقع پر ورکرز ہمیشہ بہترین خدمات سرانجام دیتے ہیں، فلڈ ڈیوٹی کے لئے بھی ہمارے ورکرز اور ہیوی مشینری الرٹ ہے جبکہ شہر میں بارش کے پانی کی ڈرین کے ذریعے نکاسی کے لئے بھی کمپنی بھر پور کردار ادا کرتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں صفائی کا نظام موثر اور مربوط کر دیا گیا ہے۔











