ملتان؛ کمشنر جاوید اختر کا ایم ڈی اے کو تمام جاری سکیمیں مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی ہدایت

118

ملتان، 10ستمبر(اے پی پی):کمشنر جاوید اختر محمود نے ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی  کو تمام سکیمیں مقررہ وقت میں مکمل کرنے  کی ہدایت کر دی۔

کمشنر ملتان اختر محمود کی زیر صدارت ایم ڈی اے ،واسا کی کا کارکردگی کے بارے میں جائزہ اجلاس ہوا۔

اجلاس میں کمشنر نے  قادر پور راں ،شجاع آباد روڈ پر زیر تعمیر داخلی گیٹس کی تکمیل کیلئے دسمبر کی ڈیڈ لائن  دی اور کہا کہ ایم ڈی اے اپنی کارکردگی بہتر بنا کر شہر کی تعمیر وترقی میں کردار ادا کرے۔

کمشنر جاوید اختر نے کہا کہ سدرن ،نادرن بائی پاس کی حالت بہتر کریں، واسا خراب سیوریج بارے ورکنگ پیپر تیار کرے، روزانہ کراؤن فیلئیر سے شہری پریشان ہیں۔

 کمشنر ملتان آفس شہریوں کی سہولت کیلئے ایم ڈی اے،واسا کو معاونت فراہم کرے گا۔