ملتان ، 04 ستمبر(اے پی پی):نماز جمعہ کے پیش نظر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی آج جامع مساجد کی صفائی میں مصروف عمل ہیں،
صفائی کے لئے سینٹری ورکرز تعینات کردئیے گئے ہیں۔
شہر کی تمام بڑی جامع مساجد کے اطراف کی سڑکوں کی صفائی کی جارہی ہے، مساجد کے اطراف میں تمام کچرا اور سڑکوں سے مٹی گارا اٹھانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جبکہ مساجد کو آنے والے راستوں پر چھڑکاؤ کیا جارہا ہے حضرت غوث بہاالدین زکریا اور حضرت شاہ رکن عالم کے مزار کے احاطے میں خصوصی صفائی کی جارہی ہے۔
قلعہ کہنہ قاسم باغ،عید گاہ،گول باغ اور ڈیرہ اڈا میں صفائی کے انتظامات جاری و ساری ہیں۔
مدنی چوک،چونگی نمبر 14،ممتاز آباد اور میٹرو روٹ پر واقع مساجد کے اطراف میں بھی صفائی کے سپیشل انتظامات کئے گئے ہیں۔
سی ای او عبدالطیف خان نے قلعہ کہنہ قاسم باغ اور گھنٹہ گھر میں بھی بھر پور صفائی کے لئے احکامات جاری کر دیئے ہیں
گھنٹہ گھر چوک میں گُل فروشوں کی طرف سے پھولوں کا کچرا پھینکنے والوں کے خلاف کاروائی کا بھی حکم صادر فرمایا ہے۔











