ملتان ،28 ستمبر(اے پی پی ): ایڈیشنل آئی جی کے حکم پر ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے 15 روزہ آگاہی مہم کا آغاز کردیا گیا۔
سٹی ٹریفک پولیس نے ایس پی چوک سے آگاہی کمپئین کا آغاز کیا اور ٹریفک پولیس کی جانب سے ریلی نکالی گئی ,جس میں شہریوں کو آگاہی لیکچر بھی دیے گئے،اور ٹریفک پولیس کے ساتھ ساتھ تاجر برادری اور رکشہ یونین نے بھی شرکت کی، اس دوران ٹریفک پولیس نے مہم کے بارے میں پمفلٹ بھی تقسیم کیے۔
ٹریفک پولیس نے کہا کہ ہمیشہ لین لائن کا خیال رکھیں اور حادثوں کی بڑی وجہ تیز رفتاری اور موبائل فون کا استعمال ہے۔











