ملتان :ایم ڈی واسا ناصر اقبال کا اتوار کے روز یو سی 21 کا دورہ

199

ملتان ، 20 ستمبر (اے پی پی ): ایم ڈی واسا ناصر اقبال نے  اتوار کے روز یو سی 21 کا دورہ کیا ہے  اور شریف پورہ کی  مختلف  گلیوں میں سیوریج مسائل کا جائزہ لیا ۔انہوں نے  سیوریج سنٹرل ڈویژن، ممتاز آباد سب ڈویژن کے افسران کو  بھی موقع پر طلب  کیا ۔

اس حوالے سے  گلی نمبر 3، 4 ،5 6،7اور 8 میں مسائل کے خاتمے کیلئے نئی سیوریج لائن ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا اور 24 انچ سائز کی پانچ سو فٹ لائن ڈالنے کیلئے فوری اقدامات کرنیکا حکم  سمیت نئی سیوریج لائن کا کام آئندہ ہفتے شروع کرنے کی ہدایت جاری کی۔

اس کے علاوہ  ایم ڈی واسانے چونگی نمبر9 ڈسپوزل سٹیشن کا بھی اچانک معائنہ کیا۔ پمپ ہاؤس،کلکٹنگ ٹینکس، جنریٹرز روم کوچیک کیا اور ڈسپوزل اسٹیشن ڈویژن افسران کوکلکٹنگ ٹینکس فری فال رکھنے کی ہدایت جاری کی۔ پیک آوور کے فوری بعد کلکٹنگ ٹینکس کی تصاویری رپورٹ بھی طلب کر لی گئی ۔چونگی نمبر 9 چوک پر فیلیئر کی مرمت کا بھی جائزہ لیا گیا اور مرمت کے بعد راؤنڈ اباوٹ کو ٹریفک کے لیے مکمل طور پر کھول دیا گیا۔

اے پی پی /ملتان/قرۃالعین