ملتان : ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت  ڈسٹرکٹ ویجلینس کمیٹی کا اجلاس منعقد     

238

ملتان،29 ستمبر(اے پی پی ):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قمر الزمان قیصرانی کی زیر صدارت  ڈسٹرکٹ ویجلینس کمیٹی کا اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں محکمہ لیبر، سوشل سیکیورٹی،سوشل ویلفیئر،این جی اوز اور بھٹہ مالکان کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

 اجلاس سے خطاب  کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا  کہ بھٹوں پر کام کرنے والےمزدوروں کی رجسٹریشن کا عمل تیز کیا جائے،  بھٹہ مالکان سوشل سیکیورٹی  کو یقینی بنائیں تاکہ انکے مزدوروں کو صحت کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ نیکی کے کاموں کے میں تاخیر نہ کی جائے،بھٹہ مزدوروں  کی فلاح و بہبود کے عمل میں تیزی لائی جائے اور کہا کہ ضلع بھر سے جبری مشقت  کا کوئی کیس سامنے نہ آنا قابل ستائش ہے۔

 انہوں نے بریفنگ میں کہا کہ46 انسپکشن کے دوران جبری مشقت کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا،بھٹہ مالکان کی طرف سے مزدوروں کا ڈیٹا ملنے پر ان کے کارڈز بنا دئیے جائیں گے جبکہ  چائلڈ لیبر کے حوالے سے ذمہ داروں کے خلاف 8 ایف آئی آر درج کرائی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ  اجلاس میں متعلقہ محکموں کی کارکردگی کا تفصیلی کا جائزہ بھی لیا گیا۔