ملتان :سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت اجلاس

133

ملتان،07 ستمبر(اے پی پی ): سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت اجلاس پیر  کو یہاں منعقد ہوا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  سیکرٹری ہاؤسنگ نے کہا کہ ساؤتھ پنجاب سیکرٹریٹ کا قیام بہت بڑا اقدام ہے۔

لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ تمام آفسران عوام کیلئے آسانیاں پیدا کریں، لوگوں کے کام ہونگے تو اللہ بھی راضی ہوگا جبکہ دفاتر میں ڈسپلن،اوقات کار کی سختی سے پابندی کی جائے۔

 سیکرٹری ہاوسنگ نے کہا کہ اپنے ماتحت آفسران کو کام کرنے کی عادت ڈالیں، فراہمی و نکاسی آب کے منصوبوں کو بر وقت مکمل کیا جائے جبکہ جنوبی پنجاب کے تمام بند فلٹریشن پلانٹس جلد آپریشنل کئے جائیں۔انہوں نے مزید  کہا کہ پی ایچ ایز شہروں کو خوبصورت بنائیں ،شجرکاری کا سلسلہ تیز کریں۔

اجلاس میں ڈیرہ غازی خان،بہاولپور ڈویژنوں کے آفیسران ، چیف انجینئر ساؤتھ پنجاب، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ راؤ قاسم ، ڈی جیز ڈویلپمنٹ اتھارٹیز،پی ایچ ایز ، واسا،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور پھاٹا آفسران بھی شریک ہوئے۔