ملتان : نشتر 2 ہسپتال کی 463 کنال 18مرلے زمین پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے: کمشنر جاوید اختر محمود

103

ملتان، 07 ستمبر(اے پی پی ): کمشنر جاوید اختر محمود نے نشتر 2 ہسپتال کی تعمیر کا جائزہ لینے کے لیے  سائٹ کا اچانک دورہ کیا،دورہ کے دوران  ان کا کہنا تھا کہ نشتر 2 پر 9ارب روپے لاگت آئے گی جبکہ فیز ون کا 4 ارب سے زائد کا تخمینہ ہے۔ نشتر 2 ہسپتال کی 463 کنال 18مرلے زمین پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے جبکہ جون 2021 میں نشتر 2 ہسپتال کا آؤٹ ڈور آپریشنل کردیا جائے گا۔

جاوید اختر محمود نے کہا کہ گزشتہ مالی سال میں نشتر 2 ہسپتال کیلئے اڑھائی ارب روپے جاری کیے گئےجس میں  امسال ترقیاتی بجٹ میں 1 ارب روپے نشتر 2 ہسپتال کیلئے مختص کیے گئےہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے ایک ارب روپے بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔

 ڈاکٹر اعجاز مسعود نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 500 بیڈز ہسپتال، رہائشی بلاک تعمیر کیے جارہے ہیں ۔اڑھائی ارب روپے آئی ڈیپ کے حوالے کئے جاچکے ہیں۔

اس حوالے سے  فوکل پرسن نشتر 2 ہسپتال  نے کہا کہ کھدائی کا  کام  مکمل ہو گیا ہے ،چار دیواری کی تعمیر شروع کی جاچکی ہے۔

 ڈاکٹر اعجاز مسعود نے کہا کہ عمارت کی بنیادوں کا کام مکمل ہے  اور سڑکوں کی تعمیر شروع ہے جبکہ عمارت کی بنیاد میں دیمک کنٹرول دوائی کا کام  مکمل کیا جاچکا ہے۔

اس موقع  پرڈائیریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خان خاکوانی بھی موجود تھے۔