مری؛یوم دفاع پر شہداءپاکستان کو زبردست خراج عقیدت پیش

96

مری، 07 ستمبر (اے پی پی):ملک بھر کی طرح مری میں بھی یوم دفاع پاکستان کے موقع پر شہداءپاکستان کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا، اس سلسلے میں مری آرٹس کونسل کے زیر اہتمام 6ستمبر یوم دفاع پاکستان کے حوالے سےنوجوانوں کے طرف سے فن پاروں پر مبنی ایک خوبصورت  نمائش کا انعقاد کیا گیا جبکہ ایمفی تھیٹر میں مقامی فنکاروں کی جانب سے ملی وقومی نغموں کا پروگرام بھی پیش کیا گیا۔

 پروگرام میں شہریوں اور سیاحوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، فنکاروں نے نغموں کے ذریعے شہداء دفاع پاکستان کی جرآت بہادری اور لازوال قربانیوں کو سراہا جس سے شرکاء خوب محظوظ ہوئے جبکہ فن پاروں کی نمائش میں بھی عوام اور شہریوں نے دلچسپی کا اظہار کیا اور اس کے انعقاد کو سراہا۔