ملتان ڈویژن میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا

90

ملتان، 19 ستمبر(اے پی پی ): ملتان ڈویژن میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ہے ،انسداد پولیو مہم کا افتتاح کمشنر جاوید اختر محمود نے بچے کو قطرے پلا کر کیا ۔

اس موقع پر کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کہ پانچ روزہ مہم میں ڈویژن بھر میں 23 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔جاوید اختر محمود نے کہا کہ ڈویژن بھر میں پولیو کے قطرے پلانے کیلئے 5ہزار سے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ2017 کے بعد سے ملتان ڈویژن میں پولیو کا کوئی کیس سامنے نہ آنا خوش آئند ہے۔

کمشنر نے پولیو سے بچاؤ کے قطرے نہ پلانے والے والدین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا اور کہا کہ پولیو کے قطرے بالکل محفوظ ہیں،شہری غلط پراپیگنڈہ کا شکار نہ ہوں ۔پولیو سے پاک پاکستان ہم سب کا خواب ہے،پولیو وائرس کے خاتمے تک انسداد پولیو مہمات جاری رہیں گی۔

اس موقع پر ڈائیریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر وسیم رمزی، سی او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک بھی موجود تھے۔