ملتان کی سیاحتی تنظیم “ملتان بائیکرز کلب” نے دنیا کو پاکستان کا خوبصورت اور مثبت چہرا دکھا دیا

178

ملتان، ستمبر 27 ( اے پی پی): ملتان کی سیاحتی تنظیم “ملتان بائیکرز کلب” کے چئیرمین فرخ انور اپنے 5 ساتھیوں عرفان منظور، عدنان منظور، علی خان درانی، طارق سجاد، جاوید حیدر کے ہمراہ اپنی موٹر بائیکس پر ملتان سے آزاد کشمیر کیلئے روانہ ہوئے اور 27 ستمبر کو بنجوسہ لیک آزاد کشمیر میں کراس روٹ کلب کے ساتھ ورلڈ ٹورزم ڈے کے میگا ایونٹ میں شرکت کرنے کے بعد کشمیر کی خوبصورت وادیاں راولا کوٹ، باغ، سدھن گلی، مظفرآباد، آٹھمقام، کیرن، شاردہ اور تاوبٹ ایکسپلور کیا اور دنیا کو پاکستان کا خوبصورت اور مثبت چہرا دکھایا ۔

ہر سال 27ستمبر کو دنیا بھر میں ورلڈٹورزم ڈے منایا جاتا ہے ۔اس دن کو 1980 سے اقوام متحدہ کی عالمی سیاحت کی تنظیم نے منانے کا فیصلہ کیا اور اس دن کو منانے کے لئے 27 ستمبر کا دن مقرر کیاگیااس تاریخ کو 1970 میں منتخب کر لیا گیا تھا کہ 27ستمبر کو ہی سیاحت کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔