کمشنر جاوید اخترکا سیاحت کے فروغ کیلئے دمدمہ،سٹیڈیم، فوڈ سٹریٹ کا ہنگامی دورہ

103

ملتان  ، 28 ستمبر  (اے پی پی ):وزیراعلیٰ  پنجاب  عثمان  بزدار  کےوژن کے مطابق سیاحت کے فروغ کے عملی اقدامات کا آغاز کر  د یا   گیا ہے ،ڈویژنل انتظامیہ ملتان  سیاحت کے فروغ کیلئے متحرک ہوگئی ہے۔

 کمشنر جاوید اختر  نے   دمدمہ،سٹیڈیم، فوڈ سٹریٹ کا ہنگامی دورہ کیا اور دمدمہ کے ٹاپ فلور پر فیملی ریسٹورنٹ بنانے  کی  ہدایت کی ۔ کمشنر  نے سٹیڈیم میں 15 اکتوبر تک فیملی واک ٹریک بنانے کی بھی  ڈیڈ لائن دی اور  گراؤنڈ کو نوجوانوں کی سپورٹس سرگرمیوں کیلئے کھولنے  کی  بھی  ہدایت کی  اور فوڈ سٹریٹ کی بحالی بارے کاپوریشن، پی ایچ اے کا اجلاس  بھی طلب کر لیا۔

 کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کہ دمدمہ کی تزین و آرائش اور تاریخی حیثیت بحال کر دی گئی ہے اور کہا کہ نوجوانوں میں مثبت سرگرمیوں کے فروغ کیلئے گراؤنڈ آباد کرنے کی  اشد ضرورت ہے ۔کمشنر نے کہا کہ جلد اہل ملتان کو خوبصورت تفریحی مقامات کا تحفہ دینگے۔