ملک میں جمہوریت مضبوط ہو رہی ہے ،عوام کو ہر شعبے میں ریلیف دیں گے: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور

84

لاہور،26 ستمبر (اے پی پی): گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا  ہے کہ ملک میں جمہوریت مضبوط ہو رہی ہے، عوام کو ہر شعبے میں ریلیف دیں گے ،عوام اپوزیشن کے نہیں حکومت کے بیانہ کے ساتھ متحد کھڑے ہیں ۔

ہفتہ کو یہاں سینیٹر فیصل جاوید  سے  ملاقات کے دوران  گفتگو کرتے  ہوئے گور نر پنجاب کا کہنا تھا کہ یواین اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کا خطاب امت مسلمہ کی تر جمانی ہے ، وزیر اعظم عمران خان کشمیریوں کیساتھ ساتھ امت مسلمہ کے بھی سفیر ہیں ۔انہوں  نے کہا کہ اپوزیشن کی سیاست کا ون پوائنٹ ایجنڈہ ذاتی وسیاسی مفادات کا تحفظ ہے،افواج پاکستان و دیگر ریاستی اداروں کو کمزور کر نیوالے ملک وقوم کے خیرخواہ نہیں ،22کروڑ پاکستانی افواج پاکستان اور دیگر اداروں کے ساتھ کھڑی ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ورلڈ اکنامک فورم کا چیمپئن فارنیچرکا اعزاز کامیاب حکومتی پالیسوں کا اعتراف ہے ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ وزیرا عظم عمران خان ہی ملک کو حقیقی معنوں میں ترقی یافتہ اور خوشحال بنائیں گے ۔ یواین اسمبلی میں عمران خان نے کشمیر یوں کا بھر پور مقدمہ لڑا ہے ،اپوزیشن کا انتشار اور فساد کا ایجنڈہ کسی صورت کامیاب نہیں ہوگا۔