نوشہرہ ورکاں میں اکیس ستمبر سے پانچ روزہ انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی

121

نوشہرہ ورکاں، 19 ستمبر(اے پی پی ): ملک بھر کی طرح ضلع گوجرانوالہ کی تحصیل نوشہرہ ورکاں میں بھی اکیس تا پچیس ستمبر تک پانچ روزہ انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی، مہم کے   دوران تحصیل نوشہرہ ورکاں میں پانچ سال تک عمر کے بہانوے ہزار ستانوے بچوں کو پولیو قطرے پلانے کے لیے 195 موبائل ٹیمیں، 120 فکس ٹیمیں، چھ ٹرانزٹ ٹیمیں،مین بازار کے لیے ایک ٹیم اور پچیس یونین کونسلوں میں پچیس ایم او اور چھتیس ایریا انچارج مقرر کیے گئے ہیں ۔

پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر راشد اقبال، ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر مقصود ظفر مان اور ایم ایس سرجن ڈاکٹر عرفان ریاض نے کیا اور شہر و علاقہ کے معززین بھی شریک تھے۔

اسسٹنٹ کمشنر راشد اقبال نے بچوں کو قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا اور عملہ کو ہدایت کی کہ انسداد پولیو مہم میں تمام ورکر پوری محنت اور توجہ سے حصہ لیں۔