ہنگو؛ مذہبی رہنماءمفتی عبیداللہ ،ڈپٹی کمشنر منصور ارشد نے پو لیو قطرے پلا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کرد یا

100

پشاور،19 ستمبر(اے پی پی): مذہبی رہنماءمفتی عبیداللہ اور ڈپٹی کمشنر منصور ارشد نے بچوں کو پو لیو قطرے پلا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔اس حوالے ڈی آفس ہنگو میں اور تحصیل ٹل میں الگ الگ سیمینارز کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی سی منصور ارشد،ڈی ایچ او ڈاکٹر ثناءاللہ،ڈاکٹر احمد آمین،مفتی عبید اللہ ڈی ایچ سی ایس او طیب عبداللہ سمیت علاقہ عمائدین نے شریک تھے۔

سیمینار میں علماءکرام علاقہ مشران اور انتظامی افسران نے پو لیو مہم کو کامیاب بنانے کےلئے ہر ممکن تعاون کے عزم کا اظہار کیا گیا اس موقع پر ڈاکٹر احمد آمین نے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ 21 ستمبر سے 3 روزہ انسداد پو لیو مہم میں 92000 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیاگیاہے، مقررہ ہدف حاصل کرنے کےلئے مجموعی طورپر 475 ٹیمیں تشکیل دیکر نگرانی کے لئے 118 ایریا انچارج مقرر کیے گئے ہیں۔

اس موقع پر سابق ناظم اعلی مفتی عبید اللہ نے سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پو لیو قطرے  پلانا مکمل جائز اور حلال ہے جوکہ بچوں کی بہترین مستقبل کا ضامن بھی ہے، والدین کو چاہئے کہ منفی پروپیگنڈوں کو نظر انداز کرکے پو لیو کے دو قطرے ضرور پلائیں۔ انہوں نے کہاکہ پو لیو مہم کو کامیاب بنانے کےلئے والد ین، میڈیا ،علماءکرام کا مثبت کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔