وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا

138

کوئٹہ، 29 ستمبر (اے پی پی): وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں کوئٹہ کراچی شاہراہ پر چلنے والی کوچوں میں ٹریکنگ سسٹم کی تنصیب اور حکومت بلوچستان کے گرین بس منصوبے کا جائزہ لیا گیا  اجلاس کو بریفنگ بتایاکہ قومی شاہراہوں پر چلنے والی کوچوں میں ٹریکر ڈیوائس کی تنصیب سے اوور سپیڈنگ کو کنٹرول اورکوچوں کا ڈیٹا بھی حاصل ہوگا۔ٹریکر کی تنصیب کے حوالے سے کوچ مالکان سے اجلاس منعقد کیا جائے گااجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  وزیر اعلی بلوچستان  نے کہا  کہ صوبے کی قومی شاہراہوں پر موٹروے پولیس کی تعیناتی کے لئے چیئرمین این ایچ اے اور وفاقی سیکریٹری مواصلات کو خطوط ارسال کئے جائیں۔گرین بس منصوبے کے تحت کوئٹہ میں موزوں روٹس کا تعین کرکے چھ بڑی اور چار چھوٹی بس سروس کا تجرباتی بنیادوں پر آغاز کیا جائے۔صوبے کے دیگر شہروں میں بھی گرین بس سروس کے آغاز کا جائزہ لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی ٹرانسپورٹ اگر معیاری ہوگی تو عوام اس میں سفر بھی کریں گے اور مجموعی طور پر ٹریفک کے نظام پر بھی اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔