لاہور، 4ستمبر(اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے روٹین کی میٹنگز منسوخ کر کے موسلادھار بارش کے دوران شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور شہر میں 148 ایم ایم ہونے والی بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا۔
وزیراعلی نے مال روڈ، ڈیوس روڈ، شملہ پہاڑی،لارنس روڈ،اور دیگر علاقوں میں صورتحال کا جائزہ لیا وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے لارنس روڈ پر انڈر گراؤنڈ واٹر سٹوریج کا بھی معائنہ کیاوزیراعلیٰ عثمان بزدار نے نکاسی آب کے لئے کئے جانے والے اقدامات کا مشاہدہ کیاوزیراعلی عثمان بزدار نے شہر میں نکاسی آب کا کام جلد سے جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ انڈر گراؤنڈ واٹر سٹوریج کے ذریعے بارشی پانی کو محفوظ کیاجا رہاہے- لاہور میں ایسے مزید انڈر گراؤنڈ واٹر سٹوریج بنائیں گے- انھوں نے ہدایت دی کہ نکاسی آب کے لئے تمام تر وسائل اورمشینری بروئے کار لائی جائے۔وزیراعلیٰ نے انتظامیہ اور واسا حکام کوپانی کے نکاس کی خود نگرانی کرنے کی ہدایت بھی دی۔ اور کہا کہ انتظامی افسرا ن اورواسا حکام نکاسی آب مکمل ہونے تک فیلڈ میں خود موجود رہیں۔
وزیر اعلی نے ٹریفک پولیس کو ہدایت دی کہ بارش کے دوران سڑکوں پر ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے ٹریفک پولیس مستعدی سے کام کرے۔انھوں نے کہا کہ میں عوام سے ہوں اورعوام کی مشکلات کے جلد ا زالے کیلئے انتظامیہ کو متحرک کردیاہے۔ شدید بارش سے شہریوں کیلئے پیدا ہونے والی تکلیف کو خود محسوس کیا ہے۔ہمارے دکھ سکھ سانجھے ہیں۔میں اس مشکل صورتحال میں اپنے شہریوں کے ساتھ کھڑا ہوں۔عثمان بزدار نے کہا کہ نکاسی آب کو جلد سے جلد یقینی بنایا جائے گا۔ شہریوں کی مشکلات کا جلد ازالہ کیا جائے گا۔











