وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس

210

کوئٹہ 09 ستمبر (اے پی پی ): وزیراعلءبلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کابینہ نے بلوچستان بونڈڈ لیبر سسٹم بل 2020 کے ترمیمی مسودے کی منظوری بھی دے دی اور بلوچستان ایپملائمنٹ آف چلڈرن (پروہیبیشن اینڈ ریگولیشن)بل 2020 کے مسودہ کی منظوری بھی دی۔کابینہ نے جبر ی مشقت کے خاتمے اور جبری مشقت کے شکار افراد کی بازیابی اور بحالی کے بل 2020 کی منظوری بھی دی جبکہ ترمیم کے تحت جبری مشقت لینے والوں کو ایک سال کی سزا اور ایک لاکھ تک جرمانہ ہو گا _کابینہ نے بلڈنگ کنٹرول ریگولیشن 2019 اور بلوچستان منرل رولز 2002 میں مجوزہ ترمیم کی منظوری دی اجلاس میں نئی تعمیر ہونے والی بین الاضلاعی سڑکوں پر ٹول ٹیکس کے نفاذ سے صوبے کو آمدن میں اضافہ ہوگا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ رواں مالی سال کے دوران صوبہ بھر میں سینکڑوں کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر کے منصوبے شامل ہیں جن کا معیار بہترین ہونا چاہئے تاکہ یہ سڑکیں طویل عرصہ تک سفر اور مال برداری کے لئے قابل استعمال رہیں ۔