ٹوبہ ٹیک سنگھ؛ ڈپٹی کمشنر عمر جاوید  کا   ڈی ایچ کیو ہسپتال  کا  دورہ 

130

ٹوبہ ٹیک سنگھ،03 ستمبر(اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے  اپنے  عہدے  کا  چارج سنبھالتے ہی ڈی ایچ کیو ہسپتال  کا  دورہ  کیا ، ڈپٹی کمشنر کا ایمرجنسی میں طبی سہولیات اور صفائی    کا جائزہ   لیا   ، ڈاکٹروں کی حاضری چیک کی اور  مریضوں سے طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔

اس موقع  پر  انہوں نے    ایم ایس کو سروس ڈیلیوری میں بہتری لانے کی ہدایت  کی  اور  کورونا و دیگر وارڈز کا بھی معائنہ کیا۔