پاکپتن ، 05 ستمبر (اے پی پی ): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نجیب الرحمان نے اپنے عہدہ کا چارج سنبھال لیا ہے، ڈی پی او دفتر پہنچنے پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے پرتپاک استقبال کیا ۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے سٹاف سے تعارفی ملاقات کی ۔
اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر نوید سرور ، ڈی ایس پی صدر سرکل نوید اکرام خان اور ایکٹنگ ڈی ایس پی لیگل تصدق حسین بھی موجود تھے۔











