پنجاب بھر کی طرح ضلع مظفرگڑھ میں بھی ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے حوالے سے ہفتہ منایا گیا

133

مظفرگڑھ، 12ستمبر(اےپی پی) : ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پر پنجاب بھر کی طرح ضلع مظفرگڑھ ، تحصیل علی پور اور تحصیل شہر سلطان میں بھی ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کا سلسلہ ہفتہ منایا گیا۔  ہفتہ فرسٹ ایڈ منانے کا مقصد ہر گھر میں تربیت یافتہ فرسٹ ایڈر بنانا تھا۔ اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر نیر عالم خان کی نگرانی میں فرسٹ ایڈر پروگرام کے تحت عوام الناس ، ریسکیو رضاکاروں اور ٹائیگر فورس پر مشتمل افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کی ٹریننگ دی گئی۔ جس  کا مقصد فرسٹ ایڈر کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا کیونکہ ہر گھر میں صرف تربیت یافتہ فرسٹ ایڈر کی موجودگی سے ہی کسی بھی ناگہانی صورتحال میں بہتر طریقے سے نبرد آزما ہوا جا سکتا ہے۔ جس سلسلہ میں ریسکیو آفس میں مسلسل 7 روز سے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے کورسز کروائے گئے۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر نیر عالم خان کی خصوصی ہدایت پر ہفتہ فرسٹ ایڈ کے آخری روز ابتدائی طبی امداد کی آگاہی کے سلسلہ میں واک کا اہتمام کیا جس میں ریسکیو اہلکاروں، ریسکیو رضاکاروں اور ٹائیگر فورس کے جوانوں نے بھرپور شرکت کی۔ بعد ازاں ریسکیو اہلکاروں نے   عوام الناس کی اگاہی کے لیے کیمپ لگا کر ابتدائی طبی امداد کے پمفلٹ تقسیم کیے گئے۔

محمد کامران/فاروق