میرپور خاص،11ستمبر(اے پی پی): پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ کی سیلاب متاثرین کیلئے کی گئی مسلسل کوششیں رنگ لے آئی، میرپورخاص ڈویژن کے سیلاب متاثرین کیلئے امداد آنا شروع ہو گئی۔
متحدہ عرب امارات کے کونسل جنرل اور گورنر سندھ کی جانب سے روانہ کیے جانے والے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان کے ٹرک میر پور خاص پہنچ گئے ہیں، جن سے راشن کی تقسیم کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔
اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ کوششیں کر رہے ہیں کہ متاثرین کی عملی مدد کریں، متاثرین کو ٹینٹ، راشن اور دیگر اشیاء کی تقسیم شروع ہو گئی ہے۔











