ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے  اپنے آفس کے باہر کھلی کچہری لگالی

118

ملتان ،11 ستمبر(اے پی  پی ): ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے جمعہ کو  اپنے آفس کے باہر کھلی کچہری لگالی۔ ڈپٹی کمشنر   نے درجنوں سائلین کو دیکھ کر اپنے آفس سے باہر آ گئے وہ ہر شہری کے پاس گئے اور اس کا مسئلہ دریافت کیا،ان سائلین میں خواتین اور خصوصی افراد بھی شامل تھے۔ڈپٹی کمشنر نے درخواستوں پر موقع پر احکامات جاری کئے۔اس موقع پر سائلین میں شامل وہیل چئیر پر آنیوالے خصوصی فرد نے ڈپٹی کمشنر کو ڈھیروں دعائیں دیں۔