پنڈی بھٹیاں، 09ستمبر(اے پی پی): محکمہ اینٹی کرپشن نے کارروائی کرتے ہوئے پنڈی بھٹیاں کے نواحی گاؤں یونین کونسل جنڈوکی کے سیکریٹری کو پانچ ہزار روپے رشوت لیتا ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
سیکریٹری اظہر علی کو محکمہ اینٹی کرپشن سرکل آفیسر مرزا محمد زمان نے سول جج باست علی چھٹہ کے ہمراہ گرفتار کیا۔