پارکس اینڈ ہار ٹی کلچر اتھارٹی ملتان کےزیر اہتمام مو ن سون شجرکاری جاری

130

ملتان، ستمبر 09 ( اے پی پی): سیکرٹری ہاؤسنگ لیاقت علی چٹھہ نے ڈی جی پی ایچ اے ڈاکٹر ملک عابد محمود اور چیئر مین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ کے ہمراہ عام خاص باغ میں پو دہ لگایالیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ شہر میں کلین گرین مہم کے تحت شجرکاری جاری ہے۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نے  کہا کہ  پی ایچ اے گرین بیلٹس اور پارکوں سمیت روڈز پر شجر کاری کر رہا ہےاگلے چند ماہ کے دوران 25ہزار سے زائد بڑے پودے لگائے جائیں گے۔

ڈاکٹر ملک عابد محمود نے کہا کہ پارکوں میں ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ لینڈ سکیپنگ پر بھر پور تو جہ دے رہے ہیں۔ اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت شہر میں شجرکاری کر رہے ہیں۔