پوری قوم کو اپنی مسلح افواج پر فخر ہے؛ ڈپٹی اسپیکرقومی  اسمبلی  قاسم  سوری    کا   یوم دفاع پر پیغام

85

اسلام آباد ،6 ستمبر (اے پی پی): ڈپٹی اسپیکرقومی  اسمبلی  قاسم  سوری   نے یوم دفاع کے موقع پر پاک افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی سرحدوں کا دفاع اور ملک میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج نے جس قدر جرآت مندی اور بہادری کا مظاہرہ کیا اس کی مثال نہیں ملتی، پوری قوم کو اپنی مسلح افواج پر فخر ہے۔

انہوں نے یہ بات یوم دفاع پاکستان کے موقع پراپنے پیغام میں کہی۔ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے کہا کہ یوم دفاع قربانیوں کی ایک لازوال داستان ہے جو 1965 کی جنگ میں پاکستان کے جوانوں نے وطن کیلئے لڑتے ہوے پیش کیں۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی جب مشکل وقت آن پڑا تو پوری قوم 1965 کی جنگ کی طرح اپنی افواج کے شانہ بشانہ دشمن کا مقابلہ کرے گی۔

 ڈپٹی اسپیکرقومی  اسمبلی  قاسم  سوری   نے کہا کہ ہماری افواج نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جو کامیابیاں حاصل کی ہیں اس کی پوری دنیا معترف ہے۔