صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کی ایتھوپیا کے لئے نامزد سفیر شوزب عباس سے ملاقات میں گفتگو

100

اسلام آباد, 14 ستمبر (اے پی پی) :صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان ایتھوپیا کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور دونوں فریقین کے مابین تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہا ں ہے، پاکستان کی سرمایہ کاردوست تجارتی پالیسی کے پیش نظر پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے ایک پرکشش مقام ہے، نامزد سفیر ایتھوپیا میں غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم کو اجاگر کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایتھوپیا میں پاکستان کے نامزد سفیر شوزب عباس سے ملاقات کے دوران کیا۔ صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ نامزد سفیر تجارت ، معیشت اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان اور ایتھوپیا کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے لئے کام کریں، پاکستان ایتھوپیا کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور دونوں فریقین کے مابین تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہا ں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نامزد سفیر ایتھوپیا کے سرمایہ کاروں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے حوصلہ افزائی کریں ، پاکستان کی سرمایہ کاردوست تجارتی پالیسی کے پیش نظر پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے ایک پرکشش مقام ہے، نامزد سفیر ایتھوپیا میں غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم کو اجاگر کریں۔