چینی کمپنی کے ماہرین کا بس میں بی آر ٹی کے مکمل روٹ کا آزمائشی دورہ

77

پشاور، 22ستمبر(اے پی پی): بس بنانے والی چینی کمپنی کے ماہرین نے بس میں بی آر ٹی کے مکمل روٹ کا آزمائشی دورہ کیا اور بس میں جدید سافٹ وئیر سمیت بیشتر آلات کو نصب کرکے متوقع ردعمل کو جانچنے کے حوالے سے چلایا گیا۔

 ترجمان ٹرانس پشاور نے اس بارے میں بتایا کہ بس میں 6 سے زائد چینی ماہرین اور متعلقہ انجینئرز موجود ہیں جو بس کو ہر لحاظ سے چیک اور دن رات تمام بسوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ترجمان ٹرانس پشاور نے کہاکہ بس بنانے والی کمپنی کی سفارش پر بی آر ٹی بس سروس کو عارضی طور پر معطل کیا گیا ہے تاہم بی آر ٹی کی تمام بسوں کی مکمل انسپیکشن کے بعد سروس کو بحال کردیا جائے گا۔