ڈپٹی کمشنر وہاڑی کیپٹن (ر) وقاص رشید کی زیر صدارت شجرکاری کے حوالے سےاجلاس

90

وہاڑی،14ستمبر(اے پی پی ):ملک بھر میں مون سون شجر کاری کلین گرین مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ڈپٹی کمشنر وہاڑی کیپٹن(ر) وقاص رشید کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر وہاڑی کیپٹن(ر)وقاص رشید نے کہا کہ تمام محکموں کو شجرکاری مہم  کے حوالے سے ہدف تفویض کر دیئے گئے ہیں بلین ٹری پراجیکٹ کے تحت گورنمنٹ سیکٹر میں 80ہزار جبکہ پرائیویٹ سیکٹر میں 5لاکھ پودے لگائے جائیں گے تمام سرکاری سکولوں اور ہسپتالوں میں بھر پور انداز سے شجر کاری کو کامیاب بنایا جائے گا جس کے تحت محکمہ تعلیم میں 60ہزار سے زائد پودے لگائے جائیں گے اور اس مہم کے دوران پرائمری،ایلیمنٹری،سیکنڈری اور ہائیر سیکنڈری سکولوں میں الگ الگ مقابلہ شجرکاری بھی کرایا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر وہاڑی کیپٹن(ر)وقاص رشید نے کہا کہ ہر ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو میں 100، آر ایچ سی میں 30، بی ایچ یو میں 20اور ڈسپنسری میں 5پودے لگائےجا ئیں گے۔اسی طرح میونسپل کمیٹی اور تحصیل کونسلز بھی شجرکاری میں بھر پور طریقے سے حصہ لیں گی جس میں پارکوں، سڑکوں کے اطراف اور دیگر خالی مقامات پر پودے لگائےجائیں گے۔اور ہر ٹاؤن کمیٹی بھی اپنے علاقے میں 5ہز ار پودے لگائے گی۔

ڈپٹی کمشنر وہاڑی کیپٹن(ر)وقاص رشید نے کہا کہ میونسپل کمیٹی 2نرسریاں اور 2اربن فاریسٹ بنائیں گی اس مہم کے دوران لگائے جانے والے پودے گرین سیلفی ایپ پر اپ لوڈ بھی کیے جائیں گے ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں تمام محکموں کے افسران کو خصوصی ہدایات جاری کیں۔