کمشنر جاوید اختر محمود  نے   ملتان   ڈویلپمنٹ   اتھارٹی    کو غیر قانونی کالونیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے  دیا

119

 

ملتان ، 22 ستمبر (اے پی پی ): کمشنر ملتان جاوید اختر محمود کی زیر صدارت ملتان   ڈویلپمنٹ   اتھارٹی   کی   کارکردگی کے  بارے میں  جائزہ اجلاس ہوا۔اجلاس میں ڈی جی ایم ڈی اے آغا علی عباس ،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خاکوانی بھی موجود تھے۔

کمشنر جاوید اختر محمودنے ملتان   ڈویلپمنٹ   اتھارٹی   کو غیر قانونی کالونیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے  دیا اور   کہا کہ ایم ڈی اے کی موجودگی میں شہر میں غیر قانونی کالونیوں کی تعمیر ادارے کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

انہوں  نے  کہا کہ وزیراعلی پنجاب نے غلہ منڈی،ٹمبر مارکیٹ، لوہا مارکیٹ، ٹرک سٹینڈ شہر سے باہر منتقل کرنے کا ٹاسک دیا ہے ، مارکیٹوں،منڈی کی منتقلی کیلئے انتظامیہ اور ایم ڈی اے ملکر کام کریں۔

 کمشنر نے کہا کہ ایم ڈی اے سرکاری زمین پر تجاوزات واگزار کروائے اور غیر قانونی تعمیرات روکنے کیلئے کنورشن اپروول، نقشے منظوری عمل کو تیز کیا جائے۔

اجلاس  میں  ایم ڈی اے کے زیر کنٹرول 17 روڈز کی مرمت ایم ڈی اے کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

کمشنر نے ڈی جی ایم ڈی اے کو روڈز کی ٹیکنگ اوور بارے ریکوزیشن بنا کر بھیجنے کی ہدایت جاری کی ،انہوں نے کہا  کہ شہر کی اہم شاہراہوں کی تعمیر و مرمت  کے بارے میں  لائحہ عمل تیار کیا جائے۔