کمشنر لاہور ذوالفقار گھمن کا  موسلا دھار بارش کے دوران شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ  

121

لاہورمیں ۔لاہور، ستمبر 4(اے پی پی): کمشنر لاہور ذوالفقار گھمن نے موسلا دھار بارش کے دوران شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لیا۔کمشنر لاہور نے لارنس روڈ،مال روڈ،لکشمی،ریلوے اسٹیشن،ایک موریہ کے علاقوں کا دورہ کیا۔کمشنر لاہور ذوالفقار گھمن نے کہا شہر میں  ابتک 148 ایم ایم  بارش ہو چکی ہے۔لکشمی میں 148 جبکہ والڈ سٹی میں 146 ایم ایم ریکارڈ ہو چکی ہے۔

کمشنر لاہور نے کہا کہ تمام اے سی  نکاسی آب آپریشن کی نگرانی سے لمحہ بہ لمحہ آگاہ کریں۔  واسا کے ہنگامی  بارشی مراکز سے نکاسی آب کو موثر بنایا جا رہا ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ایم سی ایل پلازوں میں اپنی ٹیموں کو متحرک رکھے۔انھوں نے کہا کہ شہر میں موجود  تمام ڈسپوزل اسٹیشنز پوری گنجائش سے کام کر رہے ہیں۔