کمشنر ملتان ڈویژن کا انسدادِ تشدد مرکز برائے خواتین سنٹر کا اچانک دورہ

215

ملتان،15 ستمبر( اےپی پی): کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے انسدادِ تشدد مرکز برائے خواتین سنٹر کا اچانک دورہ اور انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے زیر تعمیر شیلٹر ہوم،  بریل پرنٹنگ پریس،برقی سفید چھڑی اور آٹومیٹک وہیل چئیر کے اسمبلنگ یونٹ کا بھی جائزہ لیا۔

اس موقع پر کمشنر جاوید اختر محمود نے سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں صفائی کے ناقص انتظامات پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انتظامات بہتر کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے ڈپٹی کمشنر ملتان کو ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر کو وارننگ لیٹر جاری کرنے کا بھی حکم دیا۔ انسداد تشدد مرکز برائے خواتین کے دورے کے موقع پر یونیفارم کے بغیر سٹاف کی موجودگی،گارڈن کی ابتر صورتحال، ائیر کنڈیشنڈ کے پانی کی نکاسی نہ ہونے پر کمشنر نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈسپلن پر سمجھوتہ برداشت نہیں۔ایسے افسران کو ضلع بدر کردوں گا۔انہوں نے سوشل ویلفیئر کمپلیکس کے داخلی دروازے پر کمپلیکس میں موجود اداروں بارے بورڈ آویزاں کرنے کی بھی ہدایت کی۔جبکہ شیلٹر ہوم کی تعمیر کیلئے 1ماہ کی ڈیڈ لائن بھی دے دی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عامر خٹک، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خان خاکوانی بھی موجود تھے۔