گلگت بلتستان مستقبل قریب میں پاکستان کے معاشی حب کے  طور پر سامنے آئے گا: وفاقی وزیر امور کشمیر

72

اسلام آباد ، 22 ستمبر (اے پی پی): وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کر رہی ہے۔گلگت بلتستان مستقبل قریب میں پاکستان کے معاشی حب کو طور پر سامنے آئے گا۔

 ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے نگراں وزیراعلی گلگت بلتستان میر افضل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے منگل  کو  یہاں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں گلگت بلتستان میں امن و امان اور جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پیک،سیاحت اور معدنیات کے حوالے سے گلگت بلتستان میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی و خوشحالی کے حوالے سے وفاقی حکومت کی کوششیں قابلِ تعریف ہیں۔