گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان سے کمانڈنٹ فرنٹئر کانسٹیبلری (ایف سی) معظم جاہ انصاری کی ملاقات

128

پشاور،16ستمبر(اے پی پی): گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں فرنٹئر کانسٹیبلری کی خدمات قابل تعریف ہیں،قیام امن میں ایف سی افسران اور اہلکاروں کی قربانیوں کو قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

  ان خیالات کا اظہار گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے کمانڈنٹ فرنٹئر کانسٹیبلری (ایف سی) معظم جاہ انصاری سے یہاں پشاور گورنر ہاؤس میں ملاقات کے دوران کیا، جسمیں صوبہ بھر میں امن و امان کی صورتحال اور ایف سی کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔