ایڈیشنل آئی جی پی انوسٹی گیشن کی آئی جی پی کو صوبے میں جرائم اور ان کے خلاف پولیس اقدامات /کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ

150

پشاور،16ستمبر(اے پی پی): انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی نے آج سینٹرل پولیس آفس پشاور میں پولیس کی رواں سال کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ویڈیو لنک کانفرنس کی صدارت کی۔

ایڈیشنل آئی جی پی انوسٹی گیشن نے آئی جی پی کو صوبے میں جرائم اور ان کے خلاف پولیس اقدامات /کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔

آئی جی پی کو گیا کہ پچھلے آٹھ ماہ کے دوران متعلقہ عدالتوں سے 57751 جرائم پیشہ افراد کو مختلف نوعیت کی سزائیں دلوائی گئیں۔اور عدالتوں سے سزاﺅں کی شرح 90 فیصد رہی،جو اپنی مثال آپ ہے۔

آئی جی پی ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی نے صوبے میں پچھلے8 ماہ کے دوران پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے صوبے میں اشتہاری مجرموں ،منشیات فروشوں اور دیگر جراےم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم کو مزید تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔

ایڈیشنل آئی جی پی ہیڈ کوارٹر ز ، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ،ڈی آئی جی ٹریننگ ،کمانڈنٹ ایف آر پی ،اے آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن ،اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ ،صوبہ بھر کے ریجنل پولیس آفسروں اور دیگر اعلی پولیس حکام نےبھی  بریفنگ میں شرکت کی۔