گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے  یو  ای  ٹی  ٹیکسلا کے سکالرشپ ہولڈز طلباء میں  احساس سکالرشپ پروگرام کے تحت چیک تقسیم کر  دئیے

116

لاہور، 16ستمبر (اے پی پی): گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے یونیورسٹی آف انجینئرنگ ٹیکنالوجی ٹیکسلا کے سکالرشپ ہولڈز طلباء نے بدھ  کو  یہاں  ملاقات کی۔ گورنر پنجاب نے احساس سکالرشپ پروگرام کے تحت طلباء میں چیک تقسیم کیے۔

 گورنر پنجاب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا ویژن، تعلیم کا معیار بہتر بنانا ہے۔ ہمارے سٹوڈنٹس ہمارا مستقبل ہیں۔ سکالرشپ کی صورت میں طلباء کی سپورٹ کر کے گورنمٹ مستقبل محفوظ کر رہی ہے۔ انہوں  نے کہا کہ قران پاک کو ترجمے کے ساتھ پڑھنے سے بہتر تربیت کا کوئی ذریعہ نہیں۔ اس سے ہمارے تعلیمی ادارے حقیقی معنوں میں طلباء کی تربیت میں کردار ادا کریں گے۔

گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا کہ یونیورسٹی دوبارہ کھولنے پر سب سے ضروری چیز احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہے۔ پوری دنیا میں کورونا کی دوسری لہر پھیل رہی ہے۔ کورونا سے بچاو کےلیے احتیاط نہ کی گئی تو حالات خراب ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو سیاسی مداخلت سے پاک کر رہے ہیں، میرٹ پر تعینات ہونے والے وی سی ادارے کو زمہ داری سے آگے بڑھاتے ہیں۔