بورے  والا؛ ایڈیشنل سیشن جج نے تحصیل کورٹس کے احاطہ میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کردیا

63

بورے والا،17 ستمبر(اے پی پی ): ایڈیشنل سیشن جج بورے والا ظفر اقبال نے تحصیل کورٹس کے احاطہ میں دیگر ججز اور بار کے عہدیداران کے ہمراہ پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کردیا۔

 اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ اور ملک کو سر سبز بنانے کے لئے شجر کاری وقت کی ضرورت ہے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی ہدایت پر شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ایک سروے کروایا گیا تھا جسکی روشنی میں اب تمام تحصیل و ڈسٹرکٹ کورٹس کے احاطہ اور ججز کالونیوں میں شجر کاری مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ظفر اقبال نے کہا کہ  تحصیل بورے والا میں ایک ہزار نئے پودے لگائے جائیں گے جنکی نگہداشت کو بھی یقینی بنایا جائے گا ۔

تقریب میں تمام ججز اور بار کے عہدیداران نے بھی شجر کاری مہم کے سلسلہ میں پودے لگائے۔