یوم دفاع پاکستان پر سیالکوٹ قلعہ  پر واقع جناح ہال پر پرچم ہلال استقلال کی رسم

244

سیالکوٹ، 6ستمبر(اےپی پی ):گریژن کمانڈر سیالکوٹ  میجر جنرل محمد اسحاق خٹک، صوبائی وزیر اسپیشل ایجوکیشن چودھری محمد اخلاق، ڈی پی او کیپٹن (ر) مستنصر فیروز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میر محمد نواز،رہنما پاکستان تحریک انصاف چودھری غلام عباس، بریگیڈئر(ر) اسلم گھمن اور صدر ایوان صنعت وتجارت ملک اشرف نے یوم دفاع پاکستان پر سیالکوٹ قلعہ  پر واقع جناح ہال پر پرچم ہلال استقلال کی رسم انجام دی جبکہ پولیس ،ریسکیو1122، ریسکیو وارڈنز اور تنظیم شہری دفاع کے چاک و چوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔

 اس موقع پر ملک و قوم کی سلامتی اور استحکام کیلئے دعا کی گئی اورسبز ہلال پرچم کی سر بلندی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

 اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ سلمان اکبر،سب رجسٹرار سعید احمد منج، سی او ایم سی ایس فیصل شہزاد، چاچا کرکٹر صوفی عبدالجلیل، کوآرڈینیٹر ضلعی امن کمیٹی حافظ اصغر علی چیمہ، کوآرڈینیٹر پی پی 36چودھری الیاس، جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجراں شیخ جاوید حیدر، ڈی او ایمرجنسی نوید اقبال،عمران مانی، ارشد چودھری، سی ای او ایجوکیشن  یونس وڑائچ، ڈی او سیکنڈری ایجوکیشن الطاف حسین شیخ کے علاوہ پاک فوج کے اعلی افسران اور تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھتے والے افراد نے شرکت کی۔