شیرانی،06 ستمبر (اے پی پی ):یوم دفاع کی مناسبت سے بازار یونین کے زیر اہتمام ریلی کا انعقاد کیا گیا، ریلی کے شرکا نے مختلف شاہراؤں پر مارچ کیا اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔مختلف شاہراہوں پر مارچ کے بعد ریلی مین چوک پر جلسے میں تبدیل ہوگئی ۔بازار یونین کے صدر گل زمان ناصر، نادر بلوچ، دولت خان بابکرخیل، حافظ شیر خان حریفال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 6 ستمبر 1965قوم کے جاں نثار سپوتوں نے جرات و بہادری کی لازوال داستانیں رقم کرتے ہوئے دشمن کو ناکوں چنے چبوادیے اور مادر وطن کا دفاع یقینی بنایا۔
چھ ستمبر 1965 کی جنگ پر اور پاک افواج کے شاندار کردار پر روشنی ڈالتے ہوئےانہوں نے کہاکہ چھ ستمبر کو پاک فوج نے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا دیئے۔
جلسے میں شریک لوگوں نےاس عزم کااظہارکیا کہ وطن عزیز کی سلامتی و بقاء کےلیے اپناتن من نچھاور کرنےکےلیے ہروقت تیارہیں، دشمن کومنہ توڑجواب دینے کےلیے پوری قوم پاک افواج کےساتھ کھڑی ہے۔ملک کیلئے اپنی جانیں نچھاور ،قربان کرنےوالے جام شہادت حاصل کرنےوالوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔











