یوم  دفاع پاکستان   پر لائنس نائیک  محمد محفوظ شہید نشان حیدر کے مزار پر تقریب، آرمی چیف کیجانب  سے  پھولوں کی چادر چڑھائی

132

کلرسیداں، 06 ستمبر(اےپی پی  ): اسلام آباد کے نواحی علاقہ پنڈملکاں میں لائنس نائیک  محمد محفوظ شہید نشان حیدر کے مزار پر تقریب منعقد کی گئی۔ اس پر وقار تقریب میں شہید کے مزار پر چیف آف آرمی سٹاف کی طرف سے برگیڈئیر عامر نذیر نے پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ  خوانی کی منعقدہ تقریب میں ممبر قومی اسمبلی چئیرمین  اسٹینڈنگ کمیٹی برائے داخلہ راجہ خرم نواز نے بھی پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ  خوانی کی۔

اس موقع پر پاکستان سویٹ ہوم کے بچوں نے  زمرد خان کی قیادت میں مزار پر حاضری دی۔