انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور میں داخلوں کیلئے ایٹا انٹری ٹیسٹ کا آغاز ہوگیا

123

پشاور،27ستمبر(اے پی پی): انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور میں داخلوں کیلئے ایٹا انٹری ٹیسٹ کا آغاز ہو  گیا ہے  ، بیک وقت پشاور، ایبٹ آباد، سوات، ملاکنڈ، مردان، کوہاٹ اور ڈی آئی خان سینٹرز میں انٹری ٹیسٹ شروع ہوگئے ہیں ۔

انٹری ٹیسٹ میں 7 ہزارسے زائد امیدوار حصہ لے ریے ہیں جن میں 6 ہزار 544 طلباء اور 482 طالبات شامل ہیں جبکہ پشاور سنٹر میں 176 طالبات سمیت 2319 امیدوار ٹیسٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔

دیگر اضلاع جیسے سوات میں 509، ایبٹ اباد میں 1327، ڈی آئی خان میں 652، مردان 1045، کوہاٹ 711 اور ملاکنڈ میں 463 امیدوار ٹیسٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔

انتظامات  کا  جائزہ  لینے  کیلئے معاون برائے اعلی تعلیم کامران بنگش نے    وائس   چانسلر یو ای ٹی پروفیسر ڈاکٹر قیصرعلی اور سیکرٹری اعلی تعلیم داود خان  کے  ہمراہ  پشاور ٹیسٹ سنٹر  کا  دورہ کیا۔

پشاور ٹیسٹ سنٹر کے آس پاس سیکیورٹی کے سخت انتظامات کے علاوہ کورونا ایس او پیز کے تحت سیٹس کے درمیان فاصلہ بھی رکھا گیاہے، جہاں امیدواروں کو ماسک اور سینی ٹائزر فراہم کئے گئے ہیں جبکہ پشاور سنٹرمیں طلبہ کیلئے پنکھوں اور ٹھنڈے پانی کا بھی بندوبست کیاگیا ہے۔