رنگ دے گلیات مہم جاری، خستہ حال  کیبن اور ڈھابوں کو مختلف رنگوں سے پرکشش بنایا جارہا ہے

83

ایبٹ آباد، 27 ستمبر(اے پی پی ): عالمی یوم سیاحت کے موقع پر گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام رنگ دے گلیات مہم جاری ہے ، نیشنل کالج آف آرٹس کے 75 سے زائدطلبہ اپنے فن کا مظاہرہ کرنے میں مصروف ہیں۔ ایبٹ آباد مری روڈ پر واقع بےرونق اور خستہ حال  کیبن اور ڈھابوں کو مختلف رنگوں سے پرکشش بنایا جارہا ہے۔

طلبہ اپنے فن خیالات اور ہنر سے ان ڈھابوں کو پرکشش اور دلکش بنانے میں مصروف ہیں اور اپنے خیالات اور آرٹ کے ذریعے ماحول دوست تصاویر اور پیغامات کو کنویس پر اتار رہے ہیں جو سیاحوں کی توجہ کا باعث بنیں گے۔

ترجمان جی ڈی اے احسن حمید کے مطابق عالمی یوم سیاحت پر نتھیاگلی میں 30 سے زائد مقامات پر طلبہ اپنے فن کا مظاہرہ کریرہے ہیں ۔ انہوں نے  کہا کہ  روڈ سائیڈ ان کیبنز کی تزئین انتہائی ضروری تھی اور  ایسی سرگرمیاں مستقبل میں بھی جاری رکھی جائینگی۔