جلالپور پیروالا میں قبضہ مافیا سے 16 کنال قیمتی  زمین واگزار کرا لی گئی

0
196

ملتان، 21اکتوبر ( اےپی پی): ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر گزشتہ روز قبضہ مافیا کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے جلالپور پیروالا میں 16 کنال قیمتی  زمین واگزار کرا لی گئی۔زمین کی مالیت 6 کروڑ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔کارروائی کے دوران ہیوی مشینری کے ذریعے حکومت کی ملکیتی  زمین پر قائم تمام تعمیرات گرا دی گئیں۔آپریشن کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر جلالپور پیروالا مدثر ممتاز نے کی۔