سکھر اور لاڑکانہ کی ٹیموں کا ہاکی کا دوستانہ میچ کرایا گیا

0
121

سکھر۔01اکتوبر(اے پی پی )ہاکی گراﺅنڈ سکھر میں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے سکھر اور لاڑکانہ کا دوستانہ میچ کرایا گیا ،دوستانہ ہاکی بیچ کے مہمان خصوصی جناب نثار میمن ، ایڈمنسٹریٹر سکھر تھے جبکہ اس میچ کے دوران خواتین ہاکی ٹیم کی فائزہ قریشی ، میونسپل کارپوریشن سکھر کے عابدانصاری موجود تھے ۔

میچ دو دو گول سے برابر رہا ، لیکن لاڑکانہ ٹیم کی بہترین پرفارمنس کے باعث فاتح قرار پائیں ،اس موقعے پر ایڈمنسٹریٹر سکھر نثار میمن نے کہا کہ ہم سکھر ہاکی فیڈریشن کے ساتھ ہیں اس قسم کے پروگرام آئندہ بھی کرانے چاہیے ہمارا مکمل تعاون سکھر ہاکی فیڈریشن کے ساتھ ہے۔