محکمہ ایکسائز پولیس اینٹی نارگو ٹیکس کی کاروائی 10کلو اعلی کوالٹی کا چرس برآمد ملزم گرفتار

177

ڈیرہ مراد جمالی ،01 اکتوبر(اے پی پی )؛محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکوٹیکس آفیسر حافظ الہی بخش مغیری کی ہدایت پر ایکسائز پولیس کے انسپیکٹر جاوید احمد اور خیرجان بلوچ نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے مسافر وین میں بیٹھا سمگلر کو  گرفتار کر لیا چرس کوئٹہ سے اندرون سندھ اسمگل کی جارہی تھی کہ نارگو ٹیکس کے اہلکاروں نے دوران چیکنگ ملزم ارشاد ولد ولی محمد سے 10کلو چرس برآمد کرلی اس حوالے سے میڈیا کانفرنس کرتے ہوئے محکمہ ایکسائز پولیس کے ای ٹی او حافظ الہی بخش مغیری نے بتایا کے سمگلر انتہائی چالاکی سے چرس لے جارہا تھا خفیہ اطلاعات پر کاروائی کی گئی اور ملزم کو گرفتار کرکے سمگلنگ کیے جانے والی منشیات برآمد کرلی گئی ہے ملزم سے تفتیش کی جارہی ہے جلد اہم انکشافات کی توقع ہے  انہوں نے بتایا کے منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے اقدامات کررہے ہیں ہماری کوشش ہے کہ اس زہر کی اسمگلنگ کو روکا جاسکے۔