شجاع آباد؛ اسسٹنٹ کمشنر محمد زبیر کا  شہر کی مختلف مقامات پر قیمتوں کا جائزہ، 15ہزار  تک  جرمانے کیے

0
53

شجاع آباد ، 18 اکتوبر(اے پی پی ): اسسٹنٹ کمشنر ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی شجاع آباد محمد زبیر نے شہر کی مختلف مقامات پر قیمتوں کا جائزہ  لیا اور روزمرہ کی اشیاء کے نرخ چیک کیے اس کے علاوہ مختلف ہوٹلوں پر روٹی کی قیمتیں بھی چیک کیں، زائد نرخ ہونے پر پندرہ  ہزار   روپے  تک کے جرمانے عائد کیے اور سختی سے تنبیہ کی کہ اشیاء خوردونوش کے مقرر کردہ ریٹ سے زائد قیمت پر فروخت کرنے والے عناصر پر خلاف ضابطہ کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کرنے والے ایسے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں  ہیں ۔