شکرگڑھ ؛حکو مت پنجاب کی فراہم کر دہ نئی بم ڈسپو زل گاڑی کی چابی ڈسٹر کٹ آفیسر سو ل ڈیفنس کے حوا لے

0
195

شکرگڑھ،21( اے پی پی) ڈپٹی کمشنر نارووال مہر شاہد زمان لک نے حکو مت پنجاب کی طر ف سے فراہم کر دہ نئی بم ڈسپو زل گاڑی کی چابی ڈسٹر کٹ آفیسر سو ل ڈیفنس کے حوا لے کردی۔

اس مو قع پر کوارڈی نیٹر چیئر مین ریڈکریسنٹ جاوید ڈھیر اور بم ڈسپوزل سٹا ف بھی مو جو د تھے ۔

 اس مو قع پر ڈپٹی کمشنر نا رووال نے نئی گاڑی محکمہ سو ل ڈیفنس کے حوا لے کرنے سے پہلے گاڑی کا مکمل معا ئنہ کیا اور ڈسٹر کٹ آفیسر سو ل ڈیفنس نے ڈپٹی کمشنر نا رووال کو بریفنگ دیتے ہو ئے بتایا کہ گاڑی میں بم ڈسپوزل سوٹ و دیگر جدید آلا ت مو جو د ہیں ۔

اس موقع پر ڈسٹر کٹ آفیسر سو ل ڈیفنس عاصم ریا ض واہلہ نے ڈپٹی کمشنر نار ووال کا شکر یہ ادا کیا اور انہیں یقین دلا یا کہ محکمہ سو ل ڈیفنس کو (بی ڈی آر وی ) بم ڈسپو زل ریسپا نس وہیکل بمعہ بم ڈسپو زل آلا ت میسر آگئی ہے جس سے محکمہ سو ل ڈیفنس نارووال کی کا رکردگی کو مزید بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ضلع بھر میں کسی بھی ایمر جنسی صورتحا ل کو فوری طور پر کنٹرول کرنے میں بھر پور مد د ملے گی-