آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن   کی جانب سے کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے 27 اکتوبر یوم سیاہ منایا گیا

67

میرپورخاص،27 اکتوبر ( اے پی پی): آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن میرپورخاص   کی جانب سے کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے 27 اکتوبر یوم سیاہ منایا گیا ۔ اس موقع پر اس موقع پر مختلف پرائیویٹ اسکولز کے طالب علموں اور اساتذہ نے بھرپور شرکت کی۔ اپسما کے ریجنل صدر فیصل خان زئی۔ محمد مسعود عباس۔مصطفیٰ بگھیو۔ڈپٹی ڈائریکٹر  شاہد پٹھان۔ پرنسپل ماڈل کالج حامد اشرفی و دیگر مقررین نے کشمیری عوام پر بھارت کے ظلم و ستم پر بھر پور مذمت کی اور اقوام متحدہ سے اپیل کی کہ بھارت کو دہشت گرد ملک قرار دیا جائے کیوں کہ بھارت نے گزشتہ 72 سالوں سے غاصبانہ قبضے کے ذریعے ہزاروں کشمیریوں کا قتل عام کیا ہے اور لاکھوں نوجوانوں کو معزور کر دیا ہے جبکہ ہزاروں خواتین کی عصمت دری کی گئی ہے خود بھارت میں کوئی بھی اقلیت محفوظ نہیں ایک سازش کے تحت کشمیر کا جغرافیہ تبدیل کیا جا رہا ہے عالمی طاقتیں اس کا سخت نوٹس لیں اور کشمیری عوام کی جان و مال کی حفاظت کی جائے ہم او آٸ سی  سے بھی گزارش کرتے ہیں کہ کشمیری مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و ستم پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کروایا جائے تا کہ کشمیری عوام آزادی کے ساتھ اپنی زندگی گزار سکیں۔